نواز شریف کی صاحبزادی کے ترجمان محمد زبیر کا حیران کن پیغام

کراچی (ویب ڈیسک)نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے کہا ہے کہ مریم نواز کے بغیر ن لیگ الیکشن سوئپ نہیں کرسکتی، محمد زبیر نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی پارٹی کے سینئر نائب صدر ہیں میں ان کے بیان کو چیلنج نہیں کرسکتا، شاہد خاقان عباسی

اپنے بیان کی وضاحت خود کریں تو زیادہ بہتر ہوگا.شاہد خاقان عباسی کے پاس شاید ایسی معلومات ہیں جو میرے پاس نہیں ہیں، انتخابات میں بہت وقت باقی ہے ابھی بہت سی چیزیں واضح نہیں ہیں، شہباز شریف کیخلاف بھی دوبارہ کیسز بنائے جارہے ہیں، مجھے سوفیصد یقین ہے مریم نواز کو کیس میں ریلیف ملے گا۔محمد زبیر کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی کے بیان کے بعد میری مریم نواز سے کوئی بات نہیں ہوئی،مریم نواز کے بیٹے کی شادی کی تقریبات ہیں اس لیے ان سے بات نہیں کی،شہباز شریف نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب خود کو بہترین ایڈمنسٹریٹر ثابت کیا ہے، شہباز شریف کے پروفیشنل ازم اور ڈیلیوری کے حوالے سے انہیں دنیا بھر میں مانا گیا ہے.شہباز شریف نے مشکل ترین وقت میں مسلم لیگ ن کی قیادت کی ہے، مریم نواز لوگوں کو جمع کرنے کی بہترین صلاحیت رکھتی ہیں، مریم نواز نے نہتی لڑکی ہونے کے باوجود مزاحمت کی سیاست کی ہے، مریم نواز مزاحمت کی علامت کے طور ر سامنے آئی ہیں، شہباز شریف لیڈ کررہے ہوں تب بھی مریم نواز ان کے ساتھ کھڑی ہوں گی۔محمد زبیر نے کہا کہ ن لیگ سے وزیراعظم کا امیدوار کس کو ہونا چاہئے میں کوئی فیصلہ نہیں دے سکتا، جب وقت آئے گا نواز شریف اور پارلیمانی پارٹی فیصلہ کرے گی، مریم نواز ن لیگ کی الیکشن میں فتح میں پورا حصہ ڈالیں گی، مریم نواز کے بغیر ن لیگ الیکشن سوئپ نہیں کرسکتی، شاہد خاقان عباسی نے بطور وزیراعظم بہت اچھا کام کیا تھا.انہوں نے ن لیگ کے لئے بہت سے مثبت چیزیں بھی کیں، لوگ کہتے تھے کہ وزارت عظمیٰ شریف فیملی سے باہر نہیں آسکتی، وزارت عظمیٰ شریف فیملی سے باہر آئی اور شاہد خاقان عباسی کو سپورٹ بھی کیا گیا۔

Comments are closed.