نواز شریف کی صاحبزادی کے 15 دن کی چھٹی پر جانے کی اصل کہانی سامنے رکھ دی گئی

لاہور (ویب ڈیسک)معروف تجزیہ کار ایثار رانا نے دعویٰ کیا ہے کہ مریم نوازاپنے بیٹے کے ولیمے کی وجہ سے سیاسی سرگرمیوں سے چھٹیوں پر نہیں گئیں بلکہ ان پر دباﺅ آیا ہے جس کی وجہ سے انہوں نے خا موشی اختیار کی۔ اپنے یو ٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ

مریم نواز ماضی میں سخت حالات کے باوجود سیاسی سرگرمیوں سے چھٹیوں پر نہیں گئی تھیں لیکن اب اچانک ان کا پندرہ چھٹیا ں لینا اور اس اعلان سے چار پانچ دن پہلے سے ہی خاموشی اختیار کرنا کسی اور وجہ سے ہے ۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی خاموشی کی وجہ دباﺅ ہے ، ایک دباو آڈیو ویڈیو سکینڈل کی وجہ سے ہے ، اب مسلم لیگ ن کے اندر سے آوازیں اٹھنا شروع ہوگئیں ہے کہ مریم نواز کی آڈیو لیک والی پالیسی درست نہیں اور اگر یہ جاری ر ہی تو پارٹی سے علیحدگی اختیار کرلی جائے گی ۔ایثار رانا نے مزید کہا مریم نواز کو بعض حلقوں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر آڈیولیک کا سلسلہ جاری رہا تو دوسری طرف سے بھی ایسی آڈیو ویڈیو لیک ہوتی رہیں گی۔

Comments are closed.