نوجوان لڑکی گھر سے فرار ۔۔۔۔۔۔

پشاور(ویب ڈیسک)پہاڑی پورہ کے علاقے سے میٹرک کی طالبہ گھر سے 24 لاکھ روپے کی نقدی لیکر وہاڑی کے رہائشی کے ساتھ فرار ہو گئی ۔ مسماۃ روزینہ زوجہ سلیمان سکنہ پہاڑی پورہ نے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز وہ اسلام آباد گئی تھی جبکہ اس کی جوان بیٹی مسماۃ عائشہ جو میٹرک کی طالبہ ہے گھر میں

موجود تھی وہ اسلا م آباد سے واپس آئی تو اس کی بیٹی گھر میں نہیں تھی۔ انہوں نے اسے ہر ممکن جگہ تلاش کیا تاہم اس کا کوئی سراغ نہ مل سکا تلاش کے دوران انہیں معلوم ہوا کہ اس کی بیٹی کو وہاڑی چک نمبر 505 کے رہائشی عثمان علی نے بہلا پھسلا کر بھگا لیا ہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی،بتایا جارہاہے کہ طالبہ کی ملزم عثمان کیساتھ موبائل فون پر دوستی قائم ہوئی تھی۔

Comments are closed.