نورا فتحی اور مادھوری ڈکشٹ کی ایک ساتھ رنگین و سنگین تصاویر وائرل

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)مراکشی نژاد کینیڈین رقاصہ و اداکارہ نورا فتحی نے بالی ووڈ میں قدم رکھنے کے بعد انتہائی قلیل عرصے میں بے مثال شہرت پائی ہے اور ان کے گیت ’دلبر دلبر‘ نے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر ایک ارب ’ویوز‘ کا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ نورا فتحی پہلی افریقی عرب فنکارہ ہیں

جن کے گیت نے یوٹیوب پر ایک ارب ویوز کا سنگ میل عبور کیا ہے۔ گزشتہ روز بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے بھی نورا فتحی کے ساتھ ایک ڈانس ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی جو آن کی آن میں وائرل ہو گئی۔ مادھوری ڈکشٹ بھی اداکاری کے ساتھ ساتھ میں ڈانس میں کمال مہارت کی وجہ سے عالمگیر شہرت رکھتی ہیں اور نورا فتحی کی وجہ شہرت بھی رقص ہی ہے۔چنانچہ ڈانس کی ماہر ان دونوں فنکاراﺅں کی یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا رہی ہے۔ اس ویڈیو میں انہوں نے مادھوری ڈکشت کے ماضی کے مقبول ترین گیتوں ’میرا پیا گھر آیا‘ اور ’ایک دو تین‘ پر ڈانس کیا ہے۔ ان دونوں نے بھارتی رئیلٹی شو ’ڈانس دیوانے‘ کے سیٹ پر سٹیج شیئر کیا۔ مادھوری ڈکشت اس شو میں جج کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *