نور بخاری صاحبہ : تم اب تک جو کچھ کرتی رہی ہو وہ سب کے سامنے ہے،میرا منہ نہ کھلواؤ۔۔۔۔

کراچی (ویب ڈیسک)اداکارہ زویا ناصرنے سابقہ اداکارہ نور بخاری کی جانب سے ایک دلہن کے لباس کو تنقید کانشانہ بنائے جانے پر انہیں کھری کھری سنادیں۔نور نے لہنگے چولی میں ملبوس دلہن کے لباس کو نامناسب تصور کرتے ہوئے اپنے تبصرے میں لکھا تھا ” یہ ہم کہاں جارہے ہیں؟ کیا یہ ہماری روایت ہے؟

زویا ناصر نے انسٹا اسٹوریزپر مذکورہ دلہن اور دلہا کی تصویر پرنور کے کمنٹ کا اسکرین شاٹ شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ کسی کو بھی یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ کسی کو عوام میں بدنام کرے۔ یہ دلہن کیلئے خاص دن ہے اور وہ کسی پر اپنے عقائد یا طرز زندگی نافذ نہیں کررہی۔اداکاری کوخیرباد کہہ دینے والی نور کے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے زویا نے مزید لکھا کہ یہ مت بھولیں کہ اعتراض کرنے والا ماضی میں خود کیا کرچکا ہے۔زویا نے طنز کرتے ہوئے مزید کہا کہ لوگ آج جو کچھ کررہے ہیں اس میں نور کا بھی بہت اہم کرداررہا ہے۔جواب میں نور نے یہ پوسٹ ڈیلیٹ کردی ۔ انٹرٹینمنٹ سائٹ گلیکسی لالی ووڈ کی جانب سے یہ خبر شیئرکیے جانے پر نور نےوہاں تبصرہ کرتے ہوئے زویا کیلئے اپنے جواب میں لکھا کہ میڈم زویا ناصرمیں معافی مانگتی ہوں، میں نے ماضی میں بہت غلط کیا جس پرمجھے افسوس ہے۔ میں نے یہ اس لیے لکھا تھا جب دلہن حیا کے ساتھ بہت خوبصورت لگتی تھی لیکن پھر بھی میں نے اپنی غلطی تسلیم کی اور پوسٹ ہٹا دی” ۔انہوں نے سوال بھی اٹھایا کہ آزادی رائے کا حق کہاں ہے؟ جب بھی میں کچھ پوسٹ کروں خبر کیوں بن جاتی ہے؟ لیکن میں پھربھی اپنی غلطی کیلئے معذرت خواہ ہوں ۔ اب میں چُپ ہی رہوں گی۔نور نے مذکورہ پیج پر جواب دینے کے علاوہ اپنی انسٹاگرام اسٹوریزمیں لکھا کہ غلط کوغلط مت کہو، بس دیکھتے جاؤ، حق بات نہ کرو ورنہ لوگ برا مان جاتے ہیں ”۔

Comments are closed.