نور مقدم نے کس بات پر ظاہر جعفر کو یہ وارننگ دی جسکے بعد ۔۔۔

اسلام آ باد (ویب ڈیسک) نور مقدم کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر نے اپنے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ نور مقدم نے شادی سے انکار کیا تو تلخی اور لڑائی ہو گئی تھی، نور مقدم نے وارننگ دی تھی کہ پولیس کیس کر کے ذلیل کراوں گی، میں نے اپنے والد کو

فون کر کے کہا نور مقدم کو ختم کر کے اس سے جان چھڑا رہا ہوں۔ نور مقدم کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی درخواست ضمانت پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، جسٹس عامر فاروق ذاکر جعفر اور عصمت جعفر کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ دورانِ سماعت ملزمان کی جانب سے خواجہ حارث عدالت میں پیش ہوئے جس میں انھوں نے مرکزی ملزم ظاہر جعفرکا بیان عدالت کو پڑھ کر سنایا۔ دورانِ سماعت ملزمان کی جانب سے خواجہ حارث نے عدالت کو بتایا کہ مرکزی ملزم ظاہر جعفر نے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ نور مقدم نے شادی سے انکار کیا تو تلخی اور لڑائی ہو گئی تھی۔

Comments are closed.