نوشین افتخار کا مٹھائی کا ٹوکرا لے کر مخالف اسجد ملہی کے گھر جانے کا فیصلہ ۔۔۔۔

ڈسکہ(ویب ڈیسک) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75سے ضمنی الیکشن میں کامیاب ہونے والی مسلم لیگ(ن) کی خاتون رکن اسمبلی نوشین افتخار نے کہا ہے کہ اپنی جیت کو ڈسکہ کے عوام کے نام کرتی ہوں۔میر ی جیت کو ئی جادو گری نہیں ہے بلکہ یہ عوام کی محبت ہے۔

نجی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق نوشین افتخار کا کہنا تھا کہ عوام نے مجھے کامیابی دلا کر نا اہل حکومت کی نا اہلیوں کے خلاف ا پنے غصے کا اظہارکیا ہے۔ مخالف امیدوارعلی اسجد ملہی نے میرے والد کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دی تھی،مجھے نہیں دی، دیکھتے ہیں کہ ان کی جانب سے کب مبارکباد کا پیغام آتا ہے۔علی اسجد ملہی کے ہاں خود مٹھائی لے کر جاﺅںگی۔ دوسری جانب نومنتخب رکن اسمبلی کو مبارکباد ینے والوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور تمام مہمانوں کی تواضح جلیبیوں سے کی جارہی ہے۔ ن لیگی کارکنان کی جانب سے ابھی تک جشن منایا جا رہا ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *