نہر سویز میں پھنسے جہاز کو نکالنے اور ٹریفک رواں کرنے میں کتنا عرصہ لگ سکتا ہے ؟

قاہرہ (ویب ڈیسک )مصر کی نہر سوئز کو منگل سے بلاک کرنے والے دیو ہیکل مال بردار ڈھائی لاکھ ٹن وزنی بحری جہاز کے جاپانی مالک نے اس کے باعث عالمی تجارت میں پیدا ہونے والے خلل پر معذرت کر لی ہے اس جہاز کو نکالنے میں کئی دن یا ہفتے لگیں گے۔اس مال بردار جہاز

کے مالک شوئی کسین کائیشا کا کہنا تھا کہ بحری جہاز ʼایور گیون کو اس صورتحال سے نکالنا ʼانتہائی مشکل ثابت ہو رہا ہے لیکن وہ اس کا ʼحل تلاش کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ایک ریسکیو کمپنی کے سربراہ نے جو اس کام میں معاون کا کردار ادا کر رہے ہیں، خبردار کیا ہے کہ اسے نہر سوئز سے نکالنے میں کئی ہفتے بھی لگ سکتے ہیں اور اس پر سے کنٹینر ہٹا کر اس کا وزن کم کرنا پڑے گا۔

Comments are closed.