نہ صرف کئی سالوں سے سرکاری اراضی استعمال کرنے کے باوجود کرایہ نہیں دیا بلکہ ۔۔۔۔۔حمید گل مرحوم کی بیٹی اور اسلام آباد انتظامیہ کے درمیان جھگڑا، حیران کن حقائق سامنے آگئے

راولپنڈی(ویب ڈیسک)کورونا فیلڈ ہسپتال کیلئے صدر راولپنڈی میں محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کی واگزار کرائی گئی اراضی کیلئے آپریشن کی رپورٹ سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب کو بھجوادی گئی ہے۔ سرکاری ترجمان کے مطابق جی ٹی ایس اڈہ کی جگہ پرکورونا فیلڈ ہسپتال بنایا جائے گا،واران انتظامیہ نے 2005میں معاہدہ ختم کیا،2001سے کرایہ بھی نہیں دیا تھا،

سیکرٹری ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی مہر غلام عباس ہرل نے تحریری رپورٹ ارسال کی ہے۔جبکہ ضلعی انتظامیہ کے ترجمان نے بھی جی ٹی ایس اڈہ کی جگہ واگزار کرانے کے بارے میں بیان جار ی کیا ہےجس میں کہا گیا ہے کہ راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے واران ٹرانسپورٹ کمپنی کے زیر تسلط حکومت پنجاب کی صدر کینٹ راولپنڈی کے علاقے میں سابق جی ٹی ایس بس اسٹینڈ کی 17 کنال رقبے پر مشتمل اراضی پر غیر قانونی قبضہ واگزار کرا لیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق واران ٹرانسپورٹ کمپنی اور حکومت پنجاب کے مابین 23 ۔ فروری 2000 کو ہونے والے معاہدے کے تحت راولپنڈی چوہٹرہڑپال ڈپو اور صدر کے جی ٹی ایس بس سٹینڈ کو واران بس سروس آپریٹ کرنے کیلئے واران انتظامیہ کے سپرد کیا گیا تھا ، بعد ازاں واران ٹرانسپورٹ کمپنی کی طرف سے یک طرفہ طور پر 21 ۔ فروری 2005 کومعاہد ہ ختم کردیاگیا اور معاہدے کی شقوں کی خلاف ورزی پر واران کو یہ حق حاصل نہیں رہا تھا کہ حکومت پنجا ب کی اراضی کو اپنی تحویل میں رکھے، واران انتظامیہ نے 57 ہزار روپے سالانہ فی کنال کے حساب سے 2001 ء سے حکومت پنجاب کو ادائیگی کرنی تھی مگر واران کی طرف سے اب تک ایک روپے تک کی ادائیگی نہیں کی گئی جس کے بعد ضلعی انتظامیہ اور ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی طرف سے مذکوروں اڈدوں کی جگہ خالی کرانے اور کرائیے کی مد میں بقایا جات ادا کرنے کیلئے 2006 ء سے واران انتظامیہ کو متعدد شو کاز نوٹسز دیئے گئے،بعد ازاں انتظامیہ نے عدالتی راستہ اپنا کر 2018 ء میں چوہڑ ڈپو کی 28 کنال زمین واپس لے لی تھی جبکہ صدر میں واقعہ سرکاری اراضی کو قانون کے تحت واگزار کر ا لیا گیاہے۔ترجمان کے مطابق صدر جی ٹی ایس اڈہ کی جگہ پرکورونا سے متعلقہ فیلڈ ہسپتال بنایا جائے گا، ترجمان کے مطابق جی ٹی ایس بس اسٹینڈ کی حکومت پنجاب کی ملکیتی اراضی پر واران کی طرف سے غیر قانونی قبضہ ختم کرکے کوروناوائرس کی وبائی صورت حال کے پیش نظر اس مقام پر فیلڈ ہسپتال قائم کیا جائے گا جہاں کورونا کے مریضوں کا علاج معالجہ ہو گا اور اس جگہ کو قبضہ گروپ سے واہگزار کرکے اسے مفاد عامہ کے استعمال میں لایا جائے گاجس کی اس وقت اشد ضرورت ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.