نہ پانچ ، دس نہ پندرہ روپے : پٹرول کی قیمت میں اچانک اتنے اضافہ کر دیا گیا؟ جانیے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات منہگی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کے لیے وزارت پٹرولیم کی سمری کی منظور ی دے دی، پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر معمولی بات یہ ہے کہ یہ فیصلہ روایتی

طور پر ہر مہینے کے آخری دن ہوتا ہے، لیکن اس بار پٹرول مہنگا کرنے کے فیصلے پر مہینہ ختم ہونے سے چار دن پہلے یعنی آج ہی سے عمل ہونے کا امکان ہے۔ آج رات بارہ بجے سے ایک لیٹر پٹرول 25 روپے 58 پیسے، ایک لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل 21 روپے 31 پیسے، مٹی کا تیل 23 روپے 50 پیسے اور ایک لیٹر لائٹ ڈیزل 17 روپے 84 پیسے مہنگا ہوجائے گا۔اس طرح پٹرول کی نئی قیمت 100 روپے 10 پیسے لیٹر، ڈیزل کی نئی قیمت 101 روپے 46 پیسے لیٹر، مٹی کا تیل 59 روپے لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل 55 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

Sharing is caring!

Comments are closed.