نیب نے اپنے ہی اعلیٰ افسر کو نوٹس جاری کردیا

راولپنڈی (ویب ڈیسک) نیب نے اختیارات کے غلط استعمال پر اپنے ہی ایڈیشنل ڈائریکٹر کو نوٹس جاری کرکے وضاحت طلب کرلی۔جاری کردہ نوٹس میں نیب نے کہا ہے کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب غلام رسول پر ایک نجی کمپنی کے جنرل منیجر (جی ایم) کو وارننگ دینے کا الزام ہے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر اسلام آباد

عمران سہیل کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر غلام رسول نے وارننگز دیں۔قومی احتساب بیورو (نیب) اسلام آباد کے ایڈیشنل ڈائریکٹر عمران سہیل نے غلام رسول سے سات یوم میں تحریری جواب طلب کیا ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.