نیوزی لینڈ میں ان دنوں وزیراعظم جیسنڈرا آرڈرن کی مقبولیت کا گراف کیا ہے ؟

لندن (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کی جماعت مقبولیت میں اپوزیشن جماعت سے 15 فیصد آگے ہیں، انتخابات سے ایک ہفتے پہلے کیے گئے سروے میں عوامی رائے سامنے آگئی۔ایک سروے میں نیوزی لینڈ کے 47 فیصد عوام نے وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کی جماعت لیبر پارٹی کی حمایت کی

جبکہ اپوزیشن جماعت نیشنل پارٹی کو 32 فیصد عوامی حمایت حاصل ہوئی۔ماہرین نے امکان ظاہر کیا ہے کہ جیسنڈا آرڈرن اب بھی تنہا حکومت بنانے کے لیے درکار 61 نشستوں سے ایک نشست پیچھے رہ سکتی ہیں اور انہیں مخلوط حکومت بنانے کے لیے ساتھی جماعت گرین پارٹی کی ضرورت پڑے گی، نیوزی لینڈ میں عام انتخابات 17 اکتوبر کو ہوں گے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *