نیوزی لینڈ ٹیم اپنے وطن پہنچی تو ٹیم ممبران کو کیا طعنہ مل گیا ؟

کراچی (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کرکٹ اسکواڈ کے 24 ارکان پاکستان کا دورہ ادھورا چھوڑ کر بدھ کو آکلینڈ پہنچ گئے ۔انہوں نے دبئی میں آئسولیشن مکمل کی ۔ نیوزی لینڈ بورڈ نے لکھا کہ 24 رکنی بہادر اسکواڈ براستہ دبئی آکلینڈ پہنچ گیا ہے اور اب تمام ممبران 14 روز قرنطینہ میں گزاریں گے۔

یاد رہے کہ34 رکنی کیوی اسکواڈ ہفتے کو خصوصی طیارے سے اسلام آباد سے روانہ ہوا تھا۔باقی ارکان دبئی میں موجود ، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے اسکواڈ کو جوائن کریں گے ۔ نیوزی لینڈ بورڈ نے ٹوئٹر پر آکلینڈ پہنچنے پر اپنی ٹیم کی ایک مختصر ویڈیو ٹوئٹر اکاؤنٹ کی زینت بنائی، جس میں کھلاڑیوں کو جہاز سے نکلتے دیکھا جاسکتا ہے۔کیوی بورڈ نے ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کمنٹ سیکشن بند کردیا، جس کے باعث اسے تنقید کا سامنا ہے۔شائقین کرکٹ ٹوئٹ ’قوٹ کر کے اپنے تبصرے کررہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ آزادی اظہارِ رائے کا ہی خیال کرلیتے۔

Comments are closed.