(ن) لیگی امیدوار مفتاح اسماعیل کے لیے غیبی مدد آ گئی ،

کراچی (ویب ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی اور جے یو آئی (ف) نے این اے 249بلدیہ کی نشست پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار مفتاح اسمٰعیل کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ مولانا فضل الرحمن کے حکم پر کراچی این اے 249 پر جمعیت علما اسلام کے امیدوار

مولانا عمر صادق مسلم لیگ (ن) کے امیدوار مفتاح اسماعیل کے حق میں دستبردار ہو گئے ہیں ۔انہوں نے ریٹرننگ آفس جا کر اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے ہیں ۔کراچی کے حلقہ 249 ضمنی انتخاب میں اے این پی کاامیدوار مفتاح اسماعیل کے حق میں دستبردار ہو گیا۔ اے این پی کے رہنما یونس بونیری کاکہناہے کہ اپنے امیدوارکومسلم لیگ ن کی حمایت میں دستبردارکرتے ہیں،ابھی ہم پی ڈی ایم کا حصہ نہیں، امید ہے رابطے بحال ہونگے اور اشتراک ہوگا،مفتاح اسماعیل اب ن لیگ اور اے این پی کے مشترکہ امیدوار ہونگے۔لیگی امیدوار مفتاح اسماعیل نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ن لیگ حلقہ میں جیتے گی،پی ٹی آئی کے لوگوں نے ہمیشہ جھوٹ بولا، اسد عمر کو میرے حوالے سے بیان دینے سے پہلے سوچنا چاہئے، انکا کہنا تھا کہ میں مسلم لیگ ن کے انتخابی نشان شیر کے نشان پر الیکشن لڑرہا ہوں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *