(ن) لیگی خاتون رہنما شائستہ پرویز ملک کا تہلکہ خیز بیان

کراچی (ویب ڈیسک)نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کی رہنما شائستہ ملک نے کہا ہے کہ لوگ عمران خان کے ڈرامے بازیوں میں نہیں آنے والے ، وزیراعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان نے کہا کہ نوازشریف اور مریم نواز پر چوری کی ڈاکیومنٹری بن سکتی ہے

اصل مسئلہ عمران خان سے حسد کا ہے،پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کہا کہ فردوس عاشق اعوان کا اسسٹنٹ کمشنر کے ساتھ رویہ قابل قبول نہیں تھا، وزیراعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان نے کہا کہ کورونا اور اس کی ویکسین پر بات ہونی چاہئے، کورونا ویکسین کی رجسٹریشن کیلئے پولیو کی طرح منظم مہم چلانے کی ضرورت ہے، پی ڈی ایم کے لوگ کہتے تھے جہاں ہمارے جلسے ہوتے ہیں کورونا بھاگ جاتا ہے، اسسٹنٹ کمشنر کے ساتھ فردوس عاشق اعوان کی عزت بھی ہونی چاہئے، فردوس عاشق اعوان کے الفاظ کا چناؤ ٹھیک ہونا چاہئے تھا لیکن وہ اپنا کام کررہی تھیں، عورت کی بے عزتی مسلم لیگ نواز نے کرنا شروع کی۔پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کہا کہ فردوس عاشق اعوان کا اسسٹنٹ کمشنر کے ساتھ رویہ قابل قبول نہیں تھا، پیپلز پارٹی کے منسٹر نے مخالف جماعت کی رکن کو سخت جملہ بولا تو چیئرمین بلاول بھٹو نے فوراً اس کا نوٹس لیا، ہمارے منسٹر نے ایوان میں خاتون رکن اسمبلی سے معذرت کی، اگر کوئی شکایت ہو تو شائستگی سے بھی بات کی جاسکتی ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *