(ن) لیگی رہنماؤں نے تصدیق کردی

لاہور(ویب ڈیسک) مصدقہ ذرائع کے مطابق (ن) لیگی حلقوں کا کہنا ہے کہ (ن) لیگ نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں حمزہ شہباز شریف کے اجلاس میں شرکت کے لئے پروڈکشن آڈر جاری کروانے کیلئے حکومت سے ایک غیر اعلانیہ ڈیل کی جس کے نتیجے میں (ن) لیگ نے قانون سازی کے

مرحلے میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جبکہ اس دوران میاں حمزہ شہباز شریف بھی اپنے چیمبر میں بیٹھ کر اپنی پارٹی کے ارکان اسمبلی کے ساتھ ملاقاتیں کرتے رہے۔  یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی کے دو روزہ ہنگامی اجلاس میں مسلم لیگ (ن) نے بطور اپوزیشن جماعت حکومت کی طرف سے ایوان میں پیش کئے گئے قوانین پر کسی بھی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جس کی وجہ سے حکومت باآسانی قانون سازی کا یہ مرحلہ مکمل کرنے میں کامیاب ہو گئی۔

Comments are closed.