(ن) لیگی رہنما اسماعیل گجر کا موقف آگیا

گوجرانوالہ(ویب ڈیسک)آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے الیکشن میں حلقہ ایل اے 35 جموں2(گوجرانوالہ)سے مسلم لیگ ن کے امیدوار اسماعیل گجرکی جانب سے بھارت کو مدد کے لیے پکارنے کے بیان کی وضاحت سامنے آگئی۔ن لیگی امیدوار اسماعیل گجر نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ ان کے بیان کو توڑ موڑ کر پیش کیا گیا

جس کی وہ مذمت کرتے ہیں۔ اسماعیل گجر کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان کے حوالے سے کچھ نہیں کہا بلکہ حکومت کے کردار پر تنقید کی، وہ انتظامیہ سے مخاطب تھے کہ وہ کس کو پکاریں ، کیا کریں ۔ قبل ازیں گوجرانوالہ میں گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر2 میں قائم پولنگ اسٹیشن میں ڈپٹی کمشنر کی جانب سے اپنے پولنگ ایجنٹوں کو باہر نکال دیئے جانے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اسماعیل گجر کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر نے میرے پولنگ ایجنٹ باہر نکالے اور انہیں وارننگز بھی دیں، اگرپرامن پولنگ چلنے دینا ہے تو ٹھیک، ورنہ ہم بھی گڑ بڑ کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ نے بات نہ سنی تو مدد کے لیے بھارت کو پکاریں گے، پولیس بھی موجود تھی لیکن کسی نے کیمپ اکھاڑنے والوں کو نہیں روکا ادھر کشمیریوں کو بھارت والے تنگ کرتے ہیں ، اِدھر یہ ہمارے کیمپ اکھاڑ کر پھینک دیتے ہیں ۔

Comments are closed.