(ن) لیگی رہنما امیر مقام نے چوہدری برادران کے ساتھ ایسی کیا گیم ڈالی تھی جسکا آج بھی گجرات کے چوہدریوں کو بہت دکھ ہے ؟

لاہور (ویب ڈیسک) یاد آیا، ایک بار دوست رؤف کلاسرا اور عامر متین نے چوہدری شجاعت حسین سے پوچھا ’’شریف برداران کی واپسی کے بعد آپکو سینکڑوں لیگی چھوڑ گئے، کیا کسی کے چھوڑ جانے پر دکھ ہوا‘‘ چوہدری شجاعت بولے ’’امیر مقام کے چھوڑ جانے کا دکھ ہوا‘‘ پوچھا گیا

نامور کالم نگار ارشاد بھٹی اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔’’امیرمقام کا دکھ کیوں‘‘ چوہدری صاحب کا جواب تھا ’’امیر مقام ایک روز دوپہر کو میرے گھر آئے اور کہا چوہدری صاحب میری ماں نے کہا ہے، مرتے مرجانا مگر چوہدریوں کا ساتھ نہ چھوڑنا، چوہدری صاحب اب آپ کا اور میرا ساتھ آخری سانسوں تک‘‘ یہ کہہ کر چوہدری صاحب لمحہ بھر رکے اور پھر بولے ’’اسی شام ہم نے ٹی وی پر دیکھا کہ امیر مقام پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر رہے تھے، دکھ یہ، امیر مقام نے ہمیں چھوڑنا تھا چھوڑ جاتے مگر درمیان میں ماں کو تو نہ لاتے‘‘۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *