(ن) لیگی رہنما جاوید لطیف کا حیران کن بیان

شیخوپورہ ( ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ اب کسی کو غداری کا سرٹیفکیٹ بانٹنے نہیں دینگے، مسائل کا حل آئین کی بالا دستی میں ہے، اگر پاکستان بچانے کے لیے مجھے تختہ دار پر چڑھانا ہے تو چڑھا دو۔ شیخوپورہ میں ن لیگی رہنما میاں جاوید لطیف نے

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کی آواز کو دبانے کے لیے نیب کے بار بار بلاوے بھیجے گئے ،جو ان کے آگے نہیں جھکتا،اس کو غدار کہہ دیا جاتا ہے ، اگر ہم اس دھرتی کے بیٹے ہیں تو بات کریں گے۔پاکستان ڈوب جائے اور میں چپ رہوں ایسا نہیں ہو گا۔ اگر پاکستان بچانے کے لیے مجھے تختہ دار پر چڑھانا ہے تو چڑھا دو ۔ پاکستان کے مسائل کا حل آئین کی بالا دستی میں ہے، ہم نے سوچا بھی نہیں تھا ہم سے ایک حصہ الگ ہو جائے گا ۔

Comments are closed.