(ن) لیگی رہنما عابد شیر علی کے والد کی انوکھی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

فیصل آباد (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی کے والد چوہدری شیرعلی کی سابق وزیر اعظم نواز شریف کی معافی کیلئے رو رو کر دعائیں مانگنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔جس میں دیکھا جاسکتا کہ جلسے کے دوران چوہدری شیر علی پنجابی زبان میں رورو کر دعا مانگ رہے ہیں کہ یا ﷲ میاں نوازشریف

پر جو بھی سختی آئی ہے ، جن بھی گناہوں کی پکڑ آئی ہے ، یا ﷲ وہ گناہ معاف کردے ، انکے سارے خاندان کو معاف کردے، نواز شریف کے ملک میں دوبارہ واپس آنے کے راستے بنادے ، اور ملک میں ایک بار پھر سابق وزیر اعظم کو اقتدار دیدے۔ یہ دعا بھی مانگی کہ اس ملک سے وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کا بیڑہ غرق کردے۔

Comments are closed.