(ن) لیگی سینیٹر کے انکشاف نے ہلچل مچا دی

اسلام آباد(ویب ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹرز حافظ عبدالکریم نے کہا ہے کہ ان کو تین بار کالز کی گئیں اور چیئرمین سینیٹ کے لئے ووٹ حکومتی امیدوار کو دینے کا کہا گیا۔حافظ عبدالکریم کا کہنا تھا کہ مجھے تین فون کالز آئیں کہ آپ حکومتی امیدوار کو سپورٹ کریں۔پہلی کال 6مارچ کوآئی

جو اٹینڈ نہیں کرسکا پھر 7 مارچ کو دو بج کر 58منٹ پر کال آئی پھرتیسری کال9 مارچ کو 12بجکر چھ منٹ پر آئی، آخری کال پر میری بات ہوئی۔مجھے فون پر حکومتی امیدوار کو ووٹ دینے کا کہا گیا۔میں نے ان سے کہا کیا ملکی حالات آپ کے سامنے نہیں ؟ ملک ہر حوالےسے تباہ ہوچکا ہے۔ ہم اسلام کی بلندی اور پاکستان کو مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں۔جتنے پرچے بنانے ہیں بنالیں ہم نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں۔میرے خلاف ایک ایسا کیس کھول دیا گیا ہے جو 2016 میں درج ہوا تھا تب اس میں میرا نام ہی شامل نہیں تھا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.