(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی نااہلی کے لیے درخواست دائر

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 ضمنی الیکشن میں ووٹ خریدنے کی ویڈیو کے معاملے پر آزاد امیدوار نے اپنے مدمقابل مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی نااہلی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے ۔این اے 133 سے آزاد امیدوار سہیل شہزاد نے

لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں نشاندہی کی گئی کہ مسلم لیگ نون کی امیدوار شائستہ پرویز ملک اور پیپلز پارٹی کے امیدوار اسلم گل کی جانب سے ووٹ خریدنے کی ویڈیوز سامنے آئیں۔الیکشن رولز کی خلاف ورزی پر امیدواروں کو 20، 20 ہزار روپے جرمانہ بھی ہوا لیکن انہیں نااہل قرار نہیں دیا گیا۔درخواست گزار کے مطابق شائستہ پرویز اور اسلم گل صادق اور امین نہیں رہے، اسی سے وجہ ضمنی انتخاب میں حصہ نہیں لے سکتے۔درخواست میں استدعا کی گئی مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو الیکشن لڑنے کیلئے نااہل قرار دیا جائے۔

Comments are closed.