ن) لیگ کی خاتون رکن اسمبلی انتقال کر گئیں

اسلا م آباد (ویب ڈیسک) مسلم لیگ(ن) کی کورونا میں مبتلا رکن پنجاب اسمبلی منیرہ یامین ستی انتقال کر گئی ہیں ،وہ دو ہفتے سے شدید علیل تھیں جس کے باعث انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا تاہم وہ خالق حقیقی سے جاملیں۔منیرہ یامین ستی 2018 کے عام انتخابات میں خواتین کی مخصوص نشست

پر پنجاب اسمبلی کی رکن منتخب ہوئیں تھیں۔ منیرہ یامین ستی کو پہلے راولپنڈی کے بینظیر بھٹو ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا،تاہم حالت خراب ہونے پر سی ایم ایچ ہسپتال راولپنڈی منتقل کیا گیا مگر انکی صحت بہتر نہ ہو سکی ۔ منیرہ یامین سابق صوبائی وزیر کرنل محمد یامین ستی ( مرحوم ) کی صاحبزادی ،ڈپٹی کمشنر خالدیامین ستی اور سابق چیئرمین یونین کونسل نڑھ بلال یامین ستی کی ہمشیرہ تھیں، انکی نماز جنازہ کہوٹہ اور انکے آبائی گائوں نڑھ میں ادا کردی گئی۔ 

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *