(ن) لیگ کے لیے ایک اور سرپرائز

کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے ہونے والی تنقید کے بعد مسلم لیگ ن کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق کراچی کے حلقہ این اے 249 میں قومی اسمبلی کی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ ن کی

حمایت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے این اے 249 کے حوالے سے مشاورتی اجلاس طلب کیا ہے، جس میں صوبائی وزرا اور اراکین اسمبلی شرکت کریں گے۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوار برائے حلقہ این اے 249 قادر مندو خیل بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔پی پی پی ذرائع کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے پلیٹ فارم سے ہونے والی تنقید، شو کاز نوٹس اور پاکستان پیپلزپارٹی پر عائد ہونے والے الزامات کی وجہ سے قیادت نے امیدوار کو دستبردار نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے اپنے رہنماؤں اور مقامی عہدیداران کو تنقید کا جواب دینے کی اور انتخابی مقابلے میں بھرپور طریقے سے مقابلہ کرنے کی اجازت بھی دی ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *