وائرل ویڈیو اچانک کیسے بنی ؟

’لاہور (ویب ڈیسک) آپ نے وائرل ویڈیو ضرور دیکھی ہو گی ۔یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پاوری ہو رہی ہے‘ پر دلچسپ ویڈیو بنانے والی لڑکی دانا نیر کہتی ہیں کہ اُنہوں نے یہ ویڈیو کسی پلاننگ کے ساتھ نہیں بلکہ اچانک صرف مذاق مستی کے لیے بنائی تھی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں دانا نیر نے اپنی وائرل ویڈیو کے پیچھے کی کہانی سُناتے ہوئے کہا کہ ’میں اپنی دوستوں کے ہمراہ نتھیا گلی گئی ہوئی تھی جہاں میوزک چل رہا تھا اور ہم لوگ خوب انجوائے کررہے تھے۔‘دانا نیر نے کہا کہ ’میں نے اسی موج مستی میں کسی پلاننگ کے بغیر اچانک پاوری ویڈیو بنالی اور مجھے بالکل اندازہ نہیں تھا کہ میری ویڈیو اس قدر وائرل ہوگی۔‘اُنہوں نے کہا کہ ’جب میں نے دیکھا کہ میری ویڈیو وائرل ہوگئی ہے اور پاکستان کے کونے کونے سے لوگ دلچسپ ویڈیوز بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کررہے ہیں تو مجھے اس وقت جو خوشی ہوئی وہ بیان نہیں کرسکتی۔‘دانا نیر نے کہا کہ ’جب میں نے اپنی والدہ کو ہمارے شوبز ستاروں کی پاوری ویڈیوز دکھائیں تو میری والدہ کی خوشی کی بھی کوئی انتہا نہیں تھی۔‘اُنہوں نے کہا کہ ’یہ دیکھ کر بہت زیادہ خوشی ہوئی کہ ناصرف پاکستان بلکہ سرحد پار بھی پاوری ویڈیو کو بہت پسند کیا جارہا ہے۔‘دانا نیر نے کہا کہ ’کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں پریشانی کا ماحول ہے اور پھر ایسے میں میری ویڈیو کی وجہ سے سب کو خوش دیکھ کر مجھے بہت اچھا لگ رہا ہے۔‘اُنہوں نے مزید کہا کہ ’لوگوں نے میری یہ شخصیت اس قدر پسند کی ہے کہ میں نے اب مستبقل میں اس پر کام کرنے کا سوچا ہے۔‘پاکستان میں وائرل ہونے کے بعد ’یہ ہماری پاوری ہورہی ہے‘ ویڈیو سرحد کے اُس پار بھی اس قدر مقبول ہوئی کہ دیکھتے ہی دیکھتے یہ ویڈیو گانے میں تبدیل ہوگئی۔

Comments are closed.