واردات کے بعد اداکارہ کو ایک اور سرپرائز

ممبئی (ویب ڈیسک)اداکارہ سلمیٰ آغا ممبئی میں لٹ گئیں، بھارتی میڈیا کے مطابق 65 سالہ اداکارہ سلمیٰ آغا نےپولیس کوبتایا کہ وہ ہفتےکوممبئی کےمضافاتی علاقے ورسووا میں ایک کیمسٹ کی دکان تک رکشےمیں سفرکررہی تھیں جب ہی دو موٹرسائیکل سوارافراد نےان کا بیگ چھین لیا۔ سلمیٰ آغا نے بتایا کہ ان کے بیگ میں

دوموبائل فونز،نقدی،چابیاں اوردیگر قیمتی اشیا موجود تھیں۔واقعےکےفوراً بعد اداکارہ ورسووا پولیس اسٹیشن گئیں اورانہیں صورتحال سےآگاہ کیا لیکن اداکارہ نےدعویٰ کیا کہ ان کی ایف آئی آررجسٹرنہیں کی گئی۔سلمیٰ آغا نےبتایا کہ جب انہوں نےپولیس کوواقعےکےمتعلق بتایا تو پولیس آفیسر نےانہیں کہا کہ ایف آئی آر درج کرنےمیں تین گھنٹےلگیں گےاور میرا کیس درج نہیں کیا گیا۔ اداکارہ نےمزید بتایا کہ انہوں نے ٹوئٹر کے ذریعے ممبئی پولیس کوواقعےکےبارے میں مطلع کیا۔ اداکارہ نے بتایا کہ ان کےعلاقےمیں یہ پہلا واقعہ نہیں ہےبلکہ اس سےقبل بھی اس طرح کےواقعات ہوچکے ہیں۔ جب پولیس سے ایف آئی آر درج کرنے میں تاخیر کے متعلق پوچھا گیا توورسووا پولیس اسٹیشن کےایک سینئر آفیسر نے بتایا کہ ہم واقعےکے روز ہی ایف آئی آر درج کرتے ہیں۔ لیکن اداکارہ نے کہا کہ ان کے پاس وقت نہیں ہے اور وہ بعد میں آئیں گی۔ ہم نےان سے دوبارہ رابطہ کیا لیکن وہ دوبارہ نہیں آئیں۔ ہم اسی وقت ایف آئی آر درج کریں گے جب اداکارہ پولیس اسٹیشن آئیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *