واقعہ سے کچھ گھنٹے پہلے ماڈل نایاب کہاں گئی تھی ، اور کیا واقعہ پیش آیا تھا ؟

لاہور(ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے ڈیفنس بی فیز 5میں زندگی سے محروم کی جانے والی ماڈل نایاب علی کے کیس کی تفتیش میں مزید اہم انکشافات سامنے آگئے ۔پولیس ذرائع کے مطابق ماڈل واقعہ کی رات اپنے دوستوں کے ساتھ دعوت پر گئی اور پارٹی میں نایاب کا کچھ دوستوں سے جھگڑا ہو گیا تھا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق لاہور میں گھر کے اندر زندگی سے محروم کی جانے والی ماڈل نایاب کے کیس کی تفتیش ابھی جار ی ہے،پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ کی رات ماڈل نایاب جھگڑے کے بعد ایک فارم ہاؤس سے واپس گھر آئی اور بھائی کو فون کیا جبکہ اسی رات نایاب کا سوتیلا بھائی اس سے ملنے بھی آیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نایاب سے جن دوستوں کا جھگڑا ہوا انہیں شامل تفتیش کر لیا گیا ہے۔

Comments are closed.