واقعی تحریک انصاف کا چن بن کر دکھا دیا

لاہور(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے پارلیمانی تعاون ندیم افضل چن نے چینی مہنگی ہونیکا ذمہ دار چینی انکوائری کمیشن کو ٹھہرادیا۔نجی ٹی و ی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں ارکان کے درمیان گرما گرمی دیکھنے میں آئی۔ وزراء کی اکثریت نے اشیائے ضروریہ مہنگی ہونے

پر تحفظات اور تشویش کا اظہار کیا اورآگاہ کیاجبکہ وزیراعظم نے بھی چینی اور آٹےکی قیمتیں کنٹرول نہ ہونے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہاکہ گندم وافر مقدار میں ہے تو آٹے کی قیمتیں کم کیوں نہیں ہو رہیں؟ اور چینی کا اسٹاک موجود ہونےکی رپورٹس کے باوجود قیمت کم کیوں نہیں؟۔ذرائع کے مطابق اس دوران ندیم افضل چن نے چینی سستی کرنیکا فارمولا دینے کی پیشکش کرتے ہوئے کہاکہ گندم بھی سستی ہو سکتی ہے،متعلقہ حکام میرے ساتھ بیٹھ جائیں، پھر میں دیکھتا ہوں کہ گندم اور چینی کیسے سستی نہیں ہوتی۔ندیم افضل چن نے چینی مہنگی ہونے کا ذمہ دار چینی انکوائری کمیشن کو ٹھہراتے ہوئے کہاکہ شہزاد اکبر چینی مل مالکان کے خلاف انکوائری کے نام پردھوکہ دیتے رہے۔ انہوں نے مشیر احتساب و داخلہ شہزاد اکبر کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ‘شہزاد اکبرصاحب اچھی انکوائری کی، چینی سستی ہونے کی بجائے مہنگی ہوگئی، اگر انکوائری کے بعد چینی سستی نہیں ہونی تھی توپھرلوگوں کوپریشان کرنے کی کیا ضرورت تھی؟ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قیمتوں میں کمی میں رکاوٹ بننے والوں سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے پارلیمانی تعاون ندیم افضل چن نے چینی مہنگی ہونیکا ذمہ دار چینی انکوائری کمیشن کو ٹھہرادیا۔ وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں ارکان کے درمیان گرما گرمی دیکھنے میں آئی۔یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے ٹائیگر فورس کو زمہ داری سونپی ہے اور کہا ہے کہ میں خود اس کی مانیٹرنگ کر رہا ہوں ۔

Sharing is caring!

Comments are closed.