والدین میں طلاق پر بل گیٹس کی صاحبزادی کا اہم بیان

نیویارک(ویب ڈیسک) دنیا کے چوتھے امیرترین شخص بل گیٹس اور ملینڈا گیٹس کی بیٹی جینیفر نے والدین کی 27سال بعد شادی ختم کرنے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہماری فیملی کیلئے ایک مشکل ترین وقت ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بل گیٹس کی بڑی بیٹی جینیفر گیٹس نے انسٹاگرام پوسٹ

کے ذریعے والدین کی علیحدگی پر ردعمل دیا۔انہوں نے کہا کہ وہ والدین کے ذاتی فیصلے پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گی، یہ واقعی ہماری فیملی کیلئے ایک مشکل ترین وقت ہے۔جینیفر نے لکھا کہ محبتیں اور احساس کرنے والوں کی وہ شکرگزار ہیں، دنیا بھر سے بھیجے جانے والے پیغامات پر بھی تہہ دل سے ممنون ہیں۔

Comments are closed.