واٹس ایپ کی بڑی خامی سامنے آگئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ سے متعلق تازہ اطلاعات یہ ہیں کہ کوئی بھی ایسا شخص جس کے پاس آپکا واٹس ایپ نمبر موجود ہو وہ آپ کا اکاؤنٹ مکمل طور پر بند کرواسکتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ کی اس نئی خامی کو استعمال میں لانے کیلئے ہیکرز دو مختلف

ویکٹرزکا استعمال کرتاہے، نئی ڈیوائس پر واٹس ایپ انسٹال کر نے کے بعد چیٹ سروس فعال کرنے کیلئے ہیکر آپکا نمبر ڈا لتا ہے تاہم ٹو-فیکٹر اتھینٹیکیشن سسٹم کے سبب وہ اس کی تصدیق نہیں کرپاتاکیونکہ واٹس ایپ اپنے صارفین کے ڈیٹا کو محفو ظ بنانے کیلئے ا یپ پر لاگ ان کیلئے ٹو-فیکٹر اتھینٹیکیشن کا طریقہ کار فراہم کرتا ہے اور یہ ایک 6 ہندسوں کا کوڈ ہے جو ہیکر کو موصول نہیں ہوپاتا۔متعدد مرتبہ لاگ ان ہونے کی کوشش میں ناکامی کے بعد صارف کا لاگ ان اگلے 12 گھنٹوں کیلئے بند کردیا جائیگا۔صارف کا اکاؤنٹ بند کیے جانے کے بعد ہیکر اپنے ای میل ایڈریس سے واٹس ایپ انتظامیہ کو مطلع کرتے ہوئے صارف کا نمبر اپنا ہونے کا دعویٰ کرسکتا ہے اور کہہ سکتا ہے کہ آپ کا فون گم گیا ہے یا پھر چوری ہوگیا ہے لہٰذا اکاؤنٹ کو غیر فعال کرنے کی ضرورت ہے۔واٹس ایپ انتظامیہ ای میل ری پلائی کے ذریعے تصدیق کیے جانے کے بعد صارف کا اکاؤنٹ معطل کرسکتی ہے جبکہ ہیکر اس عمل کو دوبارہ یقینی بنائیگا تاکہ مکمل طور پر آپکا اکاؤنٹ غیر فعال کروایا جاسکے۔اگرچہ اس کا آغاز بطور ٹیسٹ ریسرچرز لوئس مارکز کارپینٹیرو اورکینالس پیرینا نے کیا لیکن یہ نتائج پریشان کن تھے۔دوسری جانب واٹس ایپ انتظامیہ اس مسئلے کے حل کیلئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے لیکن فی الحال اس مسئلہ کا کوئی حل موجود نہیں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *