وجہ ایسی کہ آپ کو بھی افسوس ہو گا

لاہور(ویب ڈیسک) کاہنہ کے علاقہ میں جائیداد کے تنازعہ پر بہن نے پولیس کانسٹیبل بھائی کوزندگی سے محروم کردیا۔تفصیلات کے مطابق ٹاؤن شپ انوسٹی گیشن ونگ میں تعینات کانسٹیبل محمد یوسف کا بہن اللہ رکھی کے ساتھ صوئے آصل میں پانچ مرلہ گھر کا تنازعہ چل رہاتھا۔اللہ رکھی اور اس کا والد متنازعہ گھر میں رہائش پذیر تھے۔

کانسٹیبل یوسف متنازعہ گھر میں آیا،جہاں بہن بھائی کے درمیان تلخ کلامی شدت اختیار کر گئی،اللہ رکھی نے کپڑے دھونے والا ڈنڈا اپنے بھائی یوسف کے سر پر دے رسید کر دیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔زخمی یوسف کو نجی ہسپتال میں علاج معالجے کے لئے منتقل کیا گیا،جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر جاں بحق ہو گیا۔ایس پی ماڈل ٹاؤن صاعد عزیز کے مطابق ملزمہ اللہ رکھی اور اس کے باپ کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ کانسٹیبل یوسف چار بچوں کا باپ تھا ،ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

Comments are closed.