وجہ بھی سامنے آگئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک )آزاد کشمیر کی قانون سازاسمبلی کے الیکشن کے حوالے سے پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کے معاملے پر تحریک انصاف کے کارکنان نے وزیراعظم عمران خان کی رہائشگاہ بنی گالہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔تفصیلات کے مطابق ناراض پارٹی ورکرز نے بنی گالہ جانے والی سڑک کو بلاک

کیا اور احتجاج کرتے رہے ، کارکنان نے پارٹی لیڈر شپ کے خلاف نعرے بازی بھی کی ، کارکنا ن کا کہناتھا کہ پارٹی میں نئے آنے والوں اور امیر زادوں کو ٹکٹ سے نواز دیا گیاہے جبکہ پارٹی کے نظریاتی کارکنان کو پیچھے دھکیل دیا گیا ۔احتجاج کرنے والے کارکنوں نے پی ٹی آئی کے پارلیمانی بورڈ کے فیصلے کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ الیکٹیبلز کو آزاد کشمیر کے الیکشن میں حصہ نہیں لینے دیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ ہفتے آزادکشمیر کی قانون سازاسمبلی کیلئے امیدواروں کے ناموں کی حتمی منظوری دی تھی ، فواد چوہدری نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ چند سیٹوں پر امیدواروں کے ناموں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ 45 سیٹوں پر 300 درخواستیں موصول ہو ئی تھیں ۔اسی دن آزاد کشمیر کی قانون سازاسمبلی کے پانچ اراکین نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ، رہنماﺅں کی جانب سے پارٹی لیڈر شپ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا ۔ پی ٹی آئی میں شامل ہونے والوں میں علی شان سونی ، علی رضا بخاری ، صغیر چغتائی ، سابق سپیکر انوارالحق اور سابق وزیر شہزاد چوہدری شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *