وجہ حیران کن

لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) نے اپنے ارکان اسمبلی کو دی گئی استعفے جمع کروانے کی ڈیڈ لائن کم کردی ہے ، بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت نے اپنے ارکان کو 31 دسمبر کی بجائے اب 23 دسمبر تک ہر صورت میں استعفے جمع کروانے کی ہدایت جاری کی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق (ن) لیگ نے پنجاب اسمبلی سے اپنے ارکان کے استعفے جمع کرنے کے لیے 15 رکنی ٹیم تشکیل دی ہے ۔ دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا ، بتایا جا رہا ہے کہ حمزہ شہباز اپنا استعفیٰ رانا محمد اقبال یا ندیم کامران کو جمع کروائیں گے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *