وجہ سامنے آگئی

لاہور (ویب ڈیسک)معروف گلوکار بلال سعید کا لڑکی سے دوستی پر سگے بھائی سے جھگڑا، ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔ گلوکار بلال سعید اپنے بھائی اوراس کی دوست پر برس پڑے جس کی ویڈیو منظرعام پر آگئی ، ویڈیو میں گلوکار کو اپنے بھائی کو تھپڑ اور ٹانگ رسید کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

بعدازاں گلوکار بلال سعید نے اپنے بھائی کيخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست بھی دی۔پولیس کے مطابق فریقین کے مابین صلح ہونے پر مقدمہ درج نہیں کیا گیا، واقعہ دس جنوری کو سندر تھانے کی حدود میں پیش آیا۔گزشتہ برس لاہور کی مسجد وزیر خان میں گلوکار بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر کے متنازع شوت کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی جس پر انہیں بہت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.