وجہ سامنے آگئی

لاہور(ویب ڈیسک) لاہور کے علاقہ ڈیفنس 5 میں لڑکی کے پولیس اہلکار کو زدوکوب کرنے کے معاملہ میں انکشاف ہوا ہے کہ مذکورہ غیر ملکی لڑکی اپنے دوست کے ساتھ کافی شاپ کے پیچھے کار میں بیٹھی مے نوشی کر رہی تھی ، پولیس والوں کا وہاں سے گزر ہوا تو انہوں نے

مشکوک جان کر دیکھا اور لڑکی کو مے نوشی سے منع کیا تو مذکورہ لڑکی غصے میں آگئی اور گاڑی سے اتر کر پولیس والوں سے بدتمیزی کرنے لگی ، پولیس والے عورت ہونے کی وجہ سے اپنے بچاؤ میں خاموش رہے اور لڑکے کے آگے بڑھنے کے باوجود مسلسل پیچھے ہٹتے رہے ، لڑکی پولیس والوں کو مسلسل مغلطات سے نوازتی رہی ۔ اور ایک پولیس ملازم کو مسلسل زدوکوب کرتی رہی ۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سی سی پی او کے حکم پر عورت اور اسکے دوست کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کی کوشش شروع کردی گئی ہے ۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *