وزارت مذہبی امور نے پاکستانیوں کو بڑی خبر دے دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا ہے کہ لگتا ہے آئندہ حج بھی معمول کے مطابق نہیں ہوگا، سعودی حکومت نے حج انتظامات کے حوالے سے ہمیں انتظار کا کہا ہے، حج متعلق عوام کی تشویش سے آگاہ، سعودی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں،

اس بار حاجیوں کی تعداد پچھلی مرتبہ سے زیادہ ہوگی، گذشتہ روز مدارس دینیہ کی تقسیم اسناد تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم حج کے حوالے سے عوام کی تشویش سے آگاہ ہیں اور سعودی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں ، لگتا ہے اس مرتبہ بھی ریگولر حج نہیں ہوسکے گا لیکن اس بار شاید تعداد حاجیوں کی پچھلی مرتبہ سے زیادہ ہوگی، ہمیں سعودی حکام نے ابھی حاجیوں سے درخواستیں نہ لینے کا کہا ہے ، سعودی حکام سے ابھی تک حج کے حوالے سے ایم او یو سائن نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سیاسی پیشن گوئیاں حقیقت بن کر سامنے آرہی ہیں، اوپن بیلٹنگ سے سینٹ انتخابات اسی لئے ہیں، سیاسی فضا اب گرم ہونے کی بجائے ٹھنڈا ہو رہی ہے، پی ڈی ایم کے غبارے سےہوانکل رہی ہے۔ تحریک لبیک کی 16 فروری کو احتجاجی کال بارے انہوں نے کہا کہ معاملہ حل کرلیاجائے گا، ہم افہام و تفہیم سے آگے چلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئمہ اور حکومت کے درمیان خلیج کو ختم کیا جارہا ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *