وزیراعظم عمران خان اور خاتون اول بشریٰ بی بی کورونا وائرس میں مبتلا ۔۔۔

اسلام آباد (ویب ڈیسک) کل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ وزیرِ اعظم عمران خان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔ اب پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید نے اعلان کیا ہے کہ خاتونِ اول بشریٰ بی بی بھی کورونا سے متاثر ہو چکی ہیں۔انھوں نے ٹوئٹر پر اس حوالے

سے اطلاع دیتے ہوئے وزیرِ اعظم اور اہلیہ سمیت کووڈ سے متاثر ہونے والے تمام افراد کی صحتیابی کے لیے دعا کی اور لوگوں پر زور دیا کہ وہ احتیاط کریں دوسری جانب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور ان کی جلد صحتیابی کی امید ظاہر کی ہے۔خیال رہے کہ عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور انھوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔وزیر اعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے ان سے ملاقات کی ہے اور اس حوالے سے کچھ تفصیلات شیئر کی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ عمران خان میں کورونا کی علامات بہت معمولی نوعیت کی ہیں اور ان کی صحت بہتر ہے۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا ہے کہ جب وزیر اعظم کو ویکسین کی دو خوراکوں میں سے پہلی خوراک دی گئی تھی تو ممکن ہے کہ ابھی ان میں قوت مدافعت پیدا نہیں ہوئی ہوگی یا وہ اس سے قبل کورونا سے متاثر ہوچکے ہوں گے۔جو لوگ عمران خان سے رابطے میں رہے ہیں انھیں حفاظتی تدابیر سختی سے اپنانے کی اپیل کی گئی ہے۔

Comments are closed.