وزیراعظم عمران خان بلوچستان کیوں نہیں جارہے ؟

کراچی (ویب ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے پہلے سوال مچھ واقعہ، مظاہرین کا وزیراعظم کے کوئٹہ آنے تک تدفین سے انکار، وزیراعظم کے اب تک کوئٹہ نہ جانے کی وجہ کیا ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ وزیراعظم کے

کوئٹہ نہ جانے کا حفاظتی کلیئرنس سے کوئی تعلق نہیں ہے،ایک اور سوال کے جواب میں تجزیہ کاروں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں مزید اختلافات بڑھیں گے، پی ڈی ایم اب بغیر دانتوں کے شیر ہے۔حسن نثار نے کہا کہ وزیراعظم کوئٹہ آکر لواحقین کو تسلی اور حوصلہ دے سکتے اور ان کے آنسو پونچھ سکتے ہیں، ایک بات یہ بھی ہے کہ اس ملک میں 122کروڑ سے زیادہ مسائل ہیں وزیراعظم کہاں کہاں جائیں۔ لواحقین سمجھتے ہیں کہ وزیراعظم خود آکر ان کے زخموں پر مرہم رکھیں تو انہیں فوراً کوئٹہ جانا چاہئے، ارشاد بھٹی نے کہا کہ وزیراعظم کو غریبوں کا احساس ہے تو مچ واقعہ کے لواحقین کے پاس کوئٹہ کیوں نہیں جارہے، وزیراعظم کو بتانا چاہتا ہوں غریب کا احساس یہ نہیں ہوتا کہ جس دن اسلام آباد والا واقعہ ہو اور ہزارہ والے میتیں سامنے رکھ کر بیٹھے ہوں اور آپ ترجمانوں کی میٹنگ میں ہدایت دے رہے ہوں کہ پی ڈی ایم کو ٹف ٹائم دینا ہے،

Comments are closed.