وزیراعظم عمران خان جلد شہریوں کے لیے کونسے زبردست پیکیج کا اعلان کرنے والے ہیں ؟

لاہور (ویب ڈیسک) وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مہنگائی سے متعلق وزیراعظم ایک پیکیج کا اعلان کرنے والے ہیں، پیکیج کے تحت 1 کروڑ سے زائد آبادی کو ریلیف دیا جائے گا۔اسلام آباد میں کور کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ کے دوران فواد چوہدری نے کہا کہ ہمیں فکر ہے کہ

توانائی کے بحران کو کس طرح قابو کرنا ہے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں لوگ براہ راست میئر منتخب کریں گے، پنجاب میں میئر اور چیئرمین کے انتخابات بلاواسطہ ہوں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن کے معاملے پر دوبارہ سر جوڑا ہے، اعظم سواتی اور انھیں الیکشن کمیشن نے شوکاز دیا، یہ زیادتی ہے، اسے واپس ہونا چاہیے۔فواد چوہدری نے کہا کہ کور کمیٹی نے الیکشن کمیشن سے شوکاز نوٹس واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔