وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد پولیس کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ پولیس شہریوں کی محافظ فورس ہے اور میں چاہتا ہوں کہ ہماری عوام پولیس کو پسند کرنا اور اس سے پیار کرنا شروع کرے اسکے لیے پولیس کو بدلنا ہو گا ،اسلام آباد کی پولیس لائنز میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب

سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قوم کی جان و مال کی حفاظت ہونے تک قوم ترقی نہیں کر سکتی، کے پی میں حکومت میں آئے تو پولیس کا مورال گرا ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف نے خیبر پختون خوامیں پولیس کو تبدیل کیا، میں نے کے پی کی پولیس کو تبدیل ہوتے دیکھا ہے۔ وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کئی دفعہ آسان راستہ تباہی کا راستہ ہوتا ہے، سمجھتا ہوں کہ پولیس کو ملنےوالی تنخواہ کافی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی تنخواہوں کے معاملے پر وزیرِ خزانہ عبدالحفیظ شیخ سے بات کروں گا، اسلام آباد پولیس کی تنخواہ پنجاب پولیس کے برابر کرنے پر غور کریں گے، اسلام آباد پولیس کے اہل کاروں کو بھی ہیلتھ کارڈ دیں گے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *