وزیراعظم عمران خان نے بڑا اعلان کردیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ جمہوری دور میں فوجی قیادت کو نشانہ بنارہے ہیں، اپنی چوری اور لوٹ مار کو بچانے کے لیے اداروں پر دباؤ بڑھایا جارہا ہے، اداروں پراٹیک کرنے والوں کو نہیں چھوڑا جائے گا، فوج مخالف بیانات دینے والے تمام لوگوں کا علاج ہوگا،

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مفتی کفایت ﷲ چھپتا پھر رہا ہے اسے ہر صورت پکڑیں گے ، پی ڈی ایم چوروں ، لٹیروں کا ٹولہ،نہ این آراو دونگا نہ گھٹنے ٹیکوں گا، اپوزیشن فوج کو کہہ رہی ہے کہ منتخب حکومت کا تختہ الٹ دو، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کہہ رہے ہیں کہ حکومت کو گرا دو، یہ ٹوٹ بٹوٹ سمجھتے ہیں کہ مجھے پریشرائز کر یں گے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان نے ڈیجیٹل میڈیا کے نمائندوں کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ اپوزیشن نے ہماری حکومت بنتے ہی کہہ دیا کہ ملک تباہ ہو چکا، یہ جانتے تھے کہ ہم ملک کی معیشت اور ادارے تباہ کرکے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ہمیشہ مارشل لا میں فوجی قیادت پر تنقید ہوتی تھی، موجودہ جمہوری دور میں فوجی قیادت کو کیوں نشانہ بنارہے ہیں؟ اپنی چوری اور لوٹ مار کو بچانے کے لیے اداروں پر دباؤ بڑھایا جارہا ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *