وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ الیکشن میں (ق) لیگ کی حمایت کا اعلان کردیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ انتخابات میں مسلم لیگ (ق) کے امیدوار کامل علی آغا کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے (ق) لیگ کی قیادت نے ملاقات کی، جس میں سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی، وفاقی وزیر برائے ہاوسنگ طارق بشیر چیمہ

اور مونس الہٰی نے شرکت کی۔ حکومت کی جانب سے اجلاس میں شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک اور شفقت محمود شریک ہوئے۔ملاقات میں سینیٹ انتخابات کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے اس موقع پر سینیٹ الیکشن میں (ق) لیگ کے امیدوار کامل علی آغا کے نام کی حمایت کا اعلان کیا۔دوسری جانب حکومت نے سینیٹ انتخاب کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ کمیٹی میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، گورنر چودھری محمد سرور اورسپیکر پرویز الہٰی شامل ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے لیگی قیادت کو یقین دہانی کرائی کہ سینیٹ کے حوالے سے اتحادیوں کی مشاورت سے آگے چلیں گے۔ملاقات میں چودھری پرویز الہٰی نے وزیراعظم کو پنجاب اسمبلی کے نئی عمارت کے افتتاح کے لئے بھی دعوت دی جو عمران خان نے قبول کرلی۔

Sharing is caring!

Comments are closed.