وزیراعظم عمران خان نے قوم کو خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(ویب ڈیسک )چینی کی قیمت میں مسلسل کمی، 81روپے کلو ہوگئی، وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چینی کی قیمتوں کو نیچے لانے پراپنی معاشی ٹیم کومبارکباد پیش کرتا ہوں۔بہترین حکمت عملی سے چینی کی قیمتیں نیچے لانے پر معاشی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں،دوسری جانب چینی کمیشن نے جو قیمت تجویز کی تھی،

چینی کی قیمت اس سے30فیصد زیادہ ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ماشاءاللہ قومی سطح پر چینی 81 روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے جو ایک ماہ پہلے چینی 102 روپے فی کلو فروخت ہو رہی تھی۔انہوں نے کہا کہ بہترین حکمت عملی سے چینی کی قیمتیں نیچے لانے پر معاشی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔

Comments are closed.