وزیراعظم عمران خان نے قوم کو خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر قوم کو ایک اچھی خبر سنائی ہے ، تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ ماشااللہ کورونا وبا کے باوجود میرے پاس ملکی معیشت کے حوالے سے اچھی خبر ہے ۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں تفصیلات بتاتے ہوئے

انہوں نے لکھا نومبر میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 447 ملین رہا ہے ، مرکزی بینک کے ذخائر 13 ارب ڈالر تک بڑھ گئے ہیں جو پچھلے 3 برس میں سب سے زیادہ ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ گزشتہ مالی سال کے 1اعشاریہ 7 ارب ڈالر کے خسارے کی بجائے پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ رواں مالی سال کے دوران سرپلس 1 اعشاریہ 6 بلین ہو چکا ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.