وزیراعظم عمران خان نے مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کو نشانے پر رکھ لیا

بھمبر(ویب ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان اپوزیشن کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر پر بھی برس پڑے ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ عوام کا پیسہ باہر لے گئے اور اب پولو میچ کھیل رہے ہیں ،لندن میں پولو میچ بادشاہوں کا کھیل ہے ،آپ جسے ووٹ ڈال رہے ہیں

کیا اس جماعت کا لیڈر سچا اور ایماندار ہے؟ میں کسی جج کو فون نہیں کرتا کہ 3 نہیں پانچ سال سزا دو، عدالتیں آزاد ہیں، کوئی بھیک مانگنے اور قرض لینے والے کی عزت نہیں کرتا۔بھمبر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کوئی بھیک مانگنے اور قرض لینے والے کی عزت نہیں کرتا، انسانوں کے سامنے ہاتھ پھیلانے والے کی کوئی عزت نہیں کرتا جو ملک اپنے پیر پر کھڑا نہیں ہوتا اس کی عزت نہیں ہوتی،قائداعظمؒ کی مخالفین بھی عزت کرتے تھے، ہم نے عظیم قوم بننا ہے خود کو بھی بدلنا ہے اور ملک کو بھی بدلنا ہے، ہمیں سچ بولنا ہے، امانت دار ہونا ہے، سچے اور انصاف کرنے والے شخص کی عزت ہوتی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ یہاں عدالتیں آزاد ہیں، ہمارے وزیر بھی قید میں ہیں، اگر ہم نیب کو کنٹرول کرتے تو اپنےوزیرقید خانوں میں نہیں ڈالتے،سپریم کورٹ اورلاہور ہائی کورٹ کو عمران خان کنٹرول نہیں کرتا،جب عدالتیں آزاد ہیں تو ملک سے بھاگے ہوئےکیوں ہیں؟کوئی جھوٹ بول کر بالی وڈ کی ایکٹنگ کرکے بیمار بن کے باہر چلا گیا، اس نے ایسی اداکاری کی کہ ہماری کابینہ کی خواتین نے اس کی شکل دیکھ کر رونا شروع کردیا لیکن جیسے ہی لندن کی ہوا لگی، اِدھر سے ایک نواز شریف گیا تھا، ادھر سے دوسرا نواز شریف اترا،دنیا میں جو ملک غریب ہیں وہاں بھی آصف زرداری اور نوازشریف جیسے لوگ بیٹھے ہیں، جہاں آپ کو غربت ملے وہاں قانون کی نہیں طاقت کی حکمرانی ملے گی۔وزیراعظم عمران خان نے شریف خاندان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ عوام کا پیسہ باہر لے گئے اور اب پولو میچ کھیل رہے ہیں ،لندن میں پولو میچ بادشاہوں کا کھیل ہے،اُنہوں نے استفسار کیا کہ ان کے بچوں کے پاس اتنا پیسہ کہاں سے آیا؟ یہ عوام کا پیسہ ہے۔واضح رہے کہ جنید صفدر لندن میں پولو ٹیم کا حصہ ہیں اور وزیراعظم نواز شریف بھی ان کا میچ دیکھنے گراﺅنڈ میں گئے تھے ،جنید صفدر پولو کے کھلاڑی ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *