وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ حل کروا دیا

لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کو فون پر ایس ایس پی کے بھائی کے بارے میں شکایت کرنے والی خاتون کا معاملہ حل کردیا گیا۔ سی سی پی او لاہور نے عائشہ نامی خاتون کو رقم واپس دلوادی۔گذشتہ روز خاتون نے ایس ایس پی کے بھائی کے خلاف رقم ادا نہ کرنے کی شکایت کی تھی۔

خاتون نے ایس ایس پی کے بھائی سے کرائے اور گھر کی مرمت کی مد میں 5 لاکھ مانگے تھے۔اس سے قبل آئی جی پنجاب انعام غنی نے وزیراعظم کو فون پر ایس ایس پی کے بھائی کے بارے میں شکایت کرنے والی خاتون عائشہ کی شکایت پر ہونیوالی کارروائی سوشل میڈیا پر شیئر کری۔ایک ٹوئٹ میں آئی جی پنجاب نے کہا کہ خاتون نے ایس ایس پی ذیشان اصغر کے بھائی عمران اصغر کے بارے میں شکایت کی، وزیراعظم کو شکایت کے بعد عمران اصغر سے گھر خالی کرالیا گیا تھا اب خاتون نے عمران اصغر سے کرائے اور گھر کی مرمت کی مد میں 5 لاکھ کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *