وزیراعظم عمران خان نے مصالحت کی کوششیں کرنے والوں کو گرین سگنل دے دیا

لاہور (ویب ڈیسک )وزیراعظم عمرا ن خان نے جہانگیر ترین اور ہم خیال گروپ سے ملنے کا گرین سگنل دیدیا ہے ۔نجی ٹی وی چینل کی ایک رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس دوران جہانگیر ترین کا تذکرہ ہو ا تو عمران خان نے کہا کہ جہانگیر ترین کی

بات سنوں گا اور ملوں گا بھی لیکن کیسز میں چھوٹ نہیں ملے گی وہ قانون کے مطابق ہی چلیں گے۔جہانگیر ترین نے حکومتی کمیٹی کے اراکین سے ملاقات کرنے سے صاف انکار کر دیا اور کہا کہ ملاقات ہو گی تو صرف عمران خان سے ہی ہو گی ۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں شہزاد اکبر نے چینی کی صورتحال اور جاری انکوائریوں سے متعلق بریفنگ بھی دی ۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *