وزیراعظم عمران خان نے وزراء کو وارننگ جاری کردی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی کابینہ کا اجلاس ، وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزراء کو وارننگ جاری کردی ،تفصیلات کے مطابق منگل کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں شبلی فراز نے حکومتی فیصلوں سے متعلق بریفنگ دی ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پی ڈی ایم ماضی کا قصہ بن گئی ،

براڈ شیٹ آئندہ کچھ دنوں میں نواز شریف سے متعلق اہم انکشافات کرے گی ۔ وزیراعظم نے خراب کارکردگی دکھانے والے اداروں اور انکے وزراء کو وارننگ جاری کی اور کہا کہ جو کارکردگی نہیں دکھا سکتا استعفیٰ دے اور گھر جائے ورنہ میں خود نکال باہر کرو گا ، وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ جو لوگ حکومتی فیصلوں سے اختلاف کررہے ہیں انکی ہماری ٹیم میں کوئی جگہ نہیں انکے لیے ایک ہی آپشن ہے کہ ہمارے فیصلوں کو اون کریں اور انکی حمایت کریں ، اختلاف کرنے والے گھر کا راستہ لیں ہمیں مجبور نہ کریں کہ انکو نکل جانے کا کہیں ۔

Comments are closed.