وزیراعظم عمران خان نے کیا کہہ کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے انکار کر دیا ؟

کراچی (ویب ڈیسک) وزیراعظم کا پٹرولیم قیمتیں بڑھانے سے انکار کر دیا جبکہ ایل پی جی سستی ہوگئی۔ ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 146 روپے 19 پیسے کی کمی کی گئی ہے،وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یکم سے 15 مئی تک پیٹرولیم مصنوعات کی

موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔ اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 108 روپے 56پیسے، ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 110روپے 76پیسے ، مٹی کا تیل 80روپےاورلائٹ ڈیزل آئل77روپے65پیسےفی لیٹر پر برقرار رہے گا۔دوسری جانب ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 146 روپے 19 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔مئی کے لیے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 146 روپے 19 پیسے کی کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔اوگرا اعلامیے کے مطابق ایل پی جی کے 11.8کلو کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 1572 روپے 40 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *