وزیراعظم عمران خان کا تازہ ترین بیان

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس کو نئے پاکستان کی طرح نئی پولیس کے طور پر نظر آنا چاہیے، عام شہری کو عزت دی جائے، پولیس کو ہیلتھ کارڈ کی سہولت دیں گے، نیا پاکستان ہائوسنگ میں انہیں قسطوں پر گھر دیئے جائیں گے۔

تنخواہیں بڑھانے پر غور کیا جائے گا، فوج ملکی سرحدوں اور پولیس عوام کے جان و مال کی محافظ ہے، حرام پیسہ کمانے والے سیاستدان آج عبرت کا نشان بنے ہوئے ہیں‘بے تحاشہ دولت ہونے کے باوجود کبھی اسپتالوں میں جا رہے ہیں اور کبھی ملک سے باہر، بچے بھی باہر بھاگے ہوئے ہیں اور باپ کی چوری چھپانے کے لئے جھوٹ بولنا پڑ رہاہے۔ایسے پیسے کا کیافائدہ ‘یہ پیسہ اللہ کا عذاب ہے ‘ جان و مال کے تحفظ تک کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی، ملک میں سب کچھ ہے صرف گورننس ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے‘ملکی آمدنی بڑھنے تک قوم کو صبر کرنا ہے‘میں جانتاہوں مہنگائی زیادہ اورتنخواہیں کم ہیں لیکن میں بادشاہ نہیں وزیراعظم ہوں۔تنخواہیں بڑھانے کیلئے وزیر خزانہ سے پوچھنا پڑتاہے ‘صرف اوورسیز پاکستانی اس ملک کو اٹھا سکتے ہیں مگر اس وقت انہیں اعتماد نہیں ہے کہ ان کا پیسہ یا سرمایہ یہاں محفوظ رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں پولیس لائنز میں پاسنگ آئوٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔عمران خان کا کہناتھاکہ پولیس کو معاشرے میں جائز مقام نہیں ملا ،میری خواہش ہے کہ پاکستان کی پولیس بھی ایسی ہو کہ عوام ان پر اعتماد کریں اور انہیں اپنا سمجھیں ۔ 

Comments are closed.